ن لیگ نے آئین کے آرٹیکل 62,63کے خاتمے کی بات نہیں کی:طارق فضل چودھری کی تردید

ن لیگ نے آئین کے آرٹیکل 62,63کے خاتمے کی بات نہیں کی:طارق فضل چودھری کی تردید
ن لیگ نے آئین کے آرٹیکل 62,63کے خاتمے کی بات نہیں کی:طارق فضل چودھری کی تردید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چودھری نے آئین کے آرٹیکل 62اور63کے خاتمے کے حوالے سے لگنے والے الزام کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ ہماری جماعت نے 62,63کو ختم کرنے کی بات نہیں کی بلکہ اس کے درست اطلاق کی بات کی ہے۔

پاکستان کو ترقی یافتہ ملکوں کی صف اول میں کھڑا کرنے کے لیے اولین مقصد معیار ی تعلیم کا حصول ہونا چاہیے:ایم ڈی پیف
سماء نیوز کے پروگرام’’آواز‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چودھری کا کہناتھا کہ نوازشریف کی مرضی تھی کہ وہ گھر کہاں سے جاتے ہیں؟اور لوگ میاں صاحب کی محبت کی وجہ سے سڑکوں پرنکلے تھے جبکہ ہم نے تو محض یہ بات کی تھی کہ عوام نوازشریف کو دل سے نہیں نکال سکتے ۔انہوں نے کہاکہ میڈیا نے ہیجان بربا کیا تھا کہ کرپشن ہوئی ہے اورنوازشریف پر جوالزام لگا ہی نہیں ان کو اس کی بنیاد پر نااہل کردیا گیا۔ہم نے قطعاًآئین کے آٹیکل 62اور 63کے خاتمے کی بات نہیں کی بلکہ ہم نے تو اس کے درست اطلاق کی بات کی تھی اور کہا تھا کہ اس آرٹیکل کے تحت دوسروں کا بھی احتساب ہونا چاہیے۔

مزید :

اسلام آباد -