اسلام آباد ائیرپورٹ پر سعودی عرب جانے والے مسافر سے اسلحہ برآمد
اسلام آباد(آن لائن) بینظیر ائیرپورٹ پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سعودی عرب جانے والے مسافر کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بینظیر ائیرپورٹ پر کارروائی کے دوران سعودی عرب جانے والے مسافر کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا، ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق ملزم کے سامان سے تیس بور کا پستول اور میگزین برآمد ہوا ہے۔ائیرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کی شناخت منظور حسین کے نام سے ہوئی ہے جو راولپنڈی میں ڈھوک کشمیریاں کا رہائشی ہے تاہم ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں