نیوز لیکس پر فوج اور حکومت میں معاملات طے، اندر خانے معذرت کرلی گئی: جنرل ریٹائرڈ اعجاز اعوان

نیوز لیکس پر فوج اور حکومت میں معاملات طے، اندر خانے معذرت کرلی گئی: جنرل ...
نیوز لیکس پر فوج اور حکومت میں معاملات طے، اندر خانے معذرت کرلی گئی: جنرل ریٹائرڈ اعجاز اعوان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سینئر دفاعی تجزیہ کار جنرل (ر) اعجاز اعوان نے کہا ہے کہ بظاہر ایسا محسوس ہوتاہے کہ ڈان لیکس پر معاملات طے پاگئے ہیں ،  آرمی چیف سمجھتے ہوں کہ وفاقی وزیر اطلاعات کو غفلت پر فارغ کردیا گیا اور اندر خانے معذرت بھی کرلی گئی ،جنرل باجوہ کیس کو بند کرنا مناسب سمجھتے ہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے  اعجاز اعوان نے کہا کہ میرے خیال میں ڈان لیکس کا کیس جنرل باجوہ کو کرنٹ کیس کی شکل میں نہیں بلکہ مکمل شدہ کیس کی صورت میں ملا ہے،اسی لئے اس پر بات نہیں ہورہی۔ پرویز مشرف کا باہر چلا جانا اور اس کے بقول راحیل شریف کا معاونت کرنا، دوسرا سعودی وزیر دفاع کا پاکستان اور وزیراعظم نواز شریف سے جنرل راحیل کی خدمات مانگنا جس کی حامی بھری گئی۔ وزیراعظم نے جنرل راحیل شریف کو کہا کہ ایک باریمن فوج بھیجنے کے معاملہ پر انکار کرچکے ہیں، دوسری بار انکار نہ کریں اور حامی بھرلیں۔ ان سب باتوں کو دیکھتے ہوئے بھی نظر آتا ہے کہ ڈان لیکس پر معاملات طے پاگئے ہوں گے۔ دوسرا یہ بھی ہوسکتا ہے کہ آرمی چیف سمجھتے ہوں کہ وفاقی وزیر اطلاعات کو غفلت پر فارغ کردیا گیا اور اندر خانے معذرت بھی کرلی گئی ہے تو جنرل باجوہ کیس کو بند کرنا مناسب سمجھتے ہیں۔

’ اس ایک قسم کی خواتین کو کم پڑھے لکھے مرد بے حد پسند آتے ہیں ‘ جدیدتحقیق میں سائنسدانوں نے ایسا انکشاف کر دیا کہ جان کر بہت سے پاکستانی مرد بے حد خوش ہو جائیں گے

روزنامہ خبریں کے مطابق  جنرل (ر) اعجاز اعوان نے کہا کہ فوجی عدالتوں نے تو اپنے حصے کا کام کیا اور تمام کیسوں کا فیصلہ کیا اب اس پر حکومت نے عملدرآمد نہ کیا تو اس کا کیا قصور ہے۔ پانامہ کیس میں وزیراعظم کی تقاریر سے یہی ظاہر ہوتا ہے کہ یہ پوری فیملی ایک ہے ان کا بزنس اور جائیداد ایک ہے کیونکہ نواز شریف نے ہمیشہ کام صیغہ استعمال کیا اور قیامت بارے تو سنا ہے کہ اس دن کوئی کسی کا بوجھ اٹھانے کو تیار نہ ہوگا، یہاں تو چھوٹی سی عدالت لگی ہے اور سب ایک دوسرے سے لاتعلقی کا اعلان کررہے ہیں، ،فوج میں ایسی مثالیں موجود ہیں کہ جھوٹ بولنے پر نہ صرف نوکری سے فارغ بلکہ جیل بھی بھیجا گیا۔

چوکیداری کا کام کرنے والا شخص اچانک بڑے ملک کا بادشاہ بن گیا، مگر کیسے ؟ جان کر ہر کوئی حیرت میں ڈوب جائے

مزید :

اسلام آباد -