ممنوعہ بور اسلحہ لائسنسوں کی منسوخی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا، وزارت داخلہ

اسلام آباد

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزارت داخلہ نے ممنوعہ بور اور آٹومیٹک اسلحہ کے تمام لائسنسوں کی منسوخی سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ ابھی تک زیر غور ہے۔ وزارت داخلہ کے ایک بیان کے مطابق اس ضمن میں کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا۔ ملک میں خودکار ہتھیاروں کا معاملہ تاحال زیر غور ہے۔ میڈیا کو اس بارے میں ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا جائے گا۔