”جب آپ کو ٹیم سے نکالا گیا تو آپ نے ٹیم مینجمنٹ سے پوچھا تھا کہ ”مجھے کیوں نکالا۔۔۔“ صحافی نے یہ سوال پوچھا تو عمران خان کی کیا حالت ہوئی اور پھر انہوں نے کیا جواب دیا؟ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

اسلام آباد

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ کے پانامہ کیس چلا تو نواز شریف وزیراعظم سے سابق وزیراعظم ہو گئے جس کے بعد انہوں نے ایک ریلی نکالی جس میں ایک مشہور جملہ بولا ”مجھے کیوں نکالا۔“

یہ بھی پڑھیں۔۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو معین خان کے بیٹے اعظم خان کو منتخب کرنا مہنگا پڑ گیا، لیگ شروع ہونے سے پہلے ہی ایسا کام ہو گیا کہ جس کا تصور بھی نہ کیا ہو گا، پشاور زلمی خوشی سے نہال ہو گئی کیونکہ۔۔۔
یہ جملہ راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر جا پہنچا اور ہر کوئی اپنے تئیں اسے مختلف موضوعات، لطیفوں اور شعروں میں ’فٹ‘ کرنے لگا حتیٰ کہ تحریک انصاف نے اپنے ایک گانے میں بھی اسے شامل کر لیا۔
ایک صحافی کو ناجانے کیا سوجھی کہ اس نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے سوال کرتے ہوئے اس میں یہ جملہ اتنی خوبصورتی سے فٹ کیا کہ عمران خان کی ہنسی نکل گئی۔
صحافی نے عمران خان سے سوال پوچھا کہ ” جب آپ کو پہلی مرتبہ ٹیم سے باہر نکالا گیا تھا تو کیا آپ نے ٹیم مینجمنٹ سے پوچھا تھا کہ ”مجھے کیوں نکالا“

یہ بھی پڑھیں۔۔۔نوازشریف اورمریم نوازآج لاہورسے اسلام آبادپہنچیں گے، پارٹی رہنماؤں اوروزراء سے ملاقاتیں بھی متوقع
اس پر عمران خان کی ہنسی نکل گئی اور انہوں نے ہنستے ہنستے ہی جواب دیا کہ ”نہیں، کیونکہ مجھے پتہ تھا کہ ”مجھے کیوں نکالا“۔ اس سوال پر جواب ملا تو صحافی بھی خوش ہو گیا کیونکہ وہ اپنی شرارت میں کامیاب ہو چکا تھا۔ 

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔