بھارت اور امریکہ کے درمیان معاہدے نے خطے کو مشکلات میں ڈال دیا:سینیٹر مشاہد حسین
اسلام آباد (آئی این پی) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ غیر روایتی خطرات اور چیلنجز خطے کے لئے خطرہ ہیں، بھارت اور امریکہ کے درمیان معاہدے نے خطے کو مشکلات میں ڈال دیا ہے۔
حدیبیہ کیس میں صرف سلمان شہباز بچیں گے: شاہد مسعود
تفصیلات کے مطابق جنوبی ایشیاء کی علاقائی جہتیں اور تذویراتی خدشات پر دو روزہ عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مشاہد حسین کا کہناتھا کہ سی پیک خطے کے لئے سب سے بڑا گیم چینجر ہے جبکہ پاکستان علاقائی استحکام، ترقی اور ربط کا مرکز ہے۔ غیر روایتی خطرات اور چیلنجز خطے کے لئے خطرہ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سائبر سکیورٹی، ماحولیاتی تغیرات، دہشت گردی بڑے خطرات ہیں جبکہ بھارت اور امریکہ کے درمیان معاہدے نے خطے کو مشکلات میں ڈال دیا ہے ۔