چیئرمین نیب کو سفیر بنانے کی پیشکش کی گئی: نعیم الحق کا الزام‘خبریں غلط اور بے بنیاد ہیں: ترجمان نیب

اسلام آباد

اسلام آباد ( آئی این پی) پی ٹی آئی کے ترجمان نعیم الحق نے الزام لگایا ہے کہ چیئرمین نیب کو سفیر بنانے کی پیشکش کی گئی  تاہم نیب نے اس کی تردید کردی۔نعیم الحق نے چیئرمین نیب پر دانستہ غلطی والے ریفرنس بھیجنے کا الزام عائد کر دیا۔

دوسری طرف نعیم الحق کے الزام پر ترجمان نیب  بھی میدان میں آگئے اور کہاکہ چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کو فرانس کا سفیر تعینات کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، اس حوالے سے میڈیا کی خبریں غلط اور بے بنیاد ہیں۔ ترجمان نیب کے مطابق چیئرمین نیب سے متعلق کوئی بھی خبر دینے سے پہلے نیب کا نقطہ نظر لیا جائے۔

’راحیل شریف جب آرمی چیف تھے تو ایک دن انہوں نے نواز شریف اور چھ نثار کو بلا کر ایک نقشہ دکھایا جس میں۔۔۔‘ تہلکہ خیز انکشاف سامنے آگیا، راحیل شریف نے کیا کہا تھا؟ جان کر واقعی ہر پاکستانی کے ہوش اُڑجائیں گے