’’پاکستان کی وہ معروف یونیورسٹی جہاں طلباء کو مفت شراب بھی فراہم کی جاتی ہے‘‘

اسلام آباد

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) قائداعظم یونیورسٹی میں طلبا کو مفت شراب فراہم کی جاتی ہے۔ یونی ورسٹی کے پروفیسر نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا۔ وائس چانسلر نے منشیات فروشوں کے سامنے ہاتھ کھڑے کردیے۔
نجی نیوز چینل سما نیوز کے مطابق پاکستان کی نمبر ون قائداعظم یونیورسٹی کے طلبہ کوادارے کے اندرسے ہی مفت شراب ملتی ہے۔یونی ورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر وقار شاہ نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا۔وائس چانسلر قائد اعظم یونیورسٹی ڈاکٹر جاوید اشرف نے جامعہ میں منشیات کا استعمال نہ رکنے کی وجہ بھی بتا دی۔ انہوں نے بتایاکہ یونیورسٹی کی دیواریں نہیں ہیں جس کی وجہ سے منشیات فروشوں کوروکنا ممکن نہیں ہے۔ڈاکٹر جاوید اشرف نے کہا کہ جامعہ کراچی کے واقعہ کے بعد انتظامیہ نے طلباءپر نظر رکھی ہوئی ہے اور ہاسٹلز میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر طلباءکو نکال دیا گیا ہے۔
مزید خبریں :چیمپینز ٹرافی کے فائنل میں فخر زمان کی کارکردگی کا جادو کم نہ ہوسکا ،نوجوان کھلاڑی پی ایس ایل 3سے پہلے ہی بڑی خوشخبری مل گئی