اپوزیشن لیڈر بننے کے لئے مجھ سے رابطہ کیا گیاتھا :شیخ رشید
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مجھے اپوزیشن لیڈر بنانے کے لئے رابطہ کیا گیاتھالیکن میں نے انکار کر دیا۔
انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی نہ ہی کریں گے ، عمران خان سیاسی سرگرمیاں بھی جاری رکھیں گے:شفقت محمود
نجی چینل”جیونیوز“کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئےشیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کو بھٹو کی طرح کوئی کرپٹ نہیں کہہ سکتا۔اسحاق ڈار کے معاملے پر ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایک ہزار 242ملین اپنے اکاونٹس میں منتقل کیے۔ نواز شریف کو اس جگہ پہنچانے والی مریم نواز ہیں۔شیخ رشید کاکہنا تھا کہ وہ اکیلے ہی حدیبیہ کیس لائے ہیں ، حدیبیہ پیپر مل کیس میں دونوں شریف برادران اور بچے شامل ہیں۔سیاسی صورتحال پر پیش گوئی کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آیندہ چار مہینے بہت اہم ہیں، سڑکوں کی سیاست ختم اور آئین وقانون کی سیاست دیکھ رہاہوں۔