نااہلی کے بعد جہانگیر ترین نے بھی نوازشریف والی حرکت کر دی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سپریم کورٹ کی جانب سے تاحیات نااہل قرار دیے جانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ تمام الزامات کو تو مسترد کر دیا گیا, سپریم کورٹ کی جانب سے مالی بددیانتی کے تما م تر الزامات ردی کی ٹوکری میں پھینک دیئے گئےلیکن عدالت عظمیٰ نے ٹرسٹ ڈیڈ کی محض تشریح پر انہیں نااہل قرار دیا ہے ۔
ٹویٹر پر جاری پیغام میں جہانگیر ترین کا کہناتھا کہ لندن پراپرٹی کی مکمل منی ٹریل قبول کی گئی،چھپائی نہیں، لندن پراپرٹی کو2011 سے بچوں کا اثاثہ ظاہر کیا۔ ان کا کہناتھا کہ مجھ پرانسائیڈ ٹریڈنگ اور زرعی آمدن چھپانے ،قرضے معاف کروانے اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات عائد کیے گئے تھے جنہیں عدالت کی جانب سے مسترد کیا گیاہے ۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی جانب سے بھی یہ تاثر دیا گیاہے کہ ان کے خلاف جو فیصلہ آیاہے وہ غلط ہے ۔
Accusations Rejected by SC
— Jahangir Khan Tareen (@JahangirKTareen) December 15, 2017
1) Misuse of authority,loan writeoff
2) Insider Trading
3) Misdeclared Agri income
4) London Property Full money trail accepted not hidden, declared in children's assets since 2011.
And SC disqualifies me on mere interpretation of the trust deed???
واضح رہے کہ عدالت نے جہانگیر ترین کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہل قرار دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما نے اپنے بیان میں مشکوک ٹرمز استعمال کیں اور صحیح جواب نہ دینے پر انہیں ایماندار قرار نہیں دیا جاسکتا۔سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ جہانگیر ترین نے آف شور کمپنی ظاہر نہیں کی اور عدالت کے سامنے جھوٹ بولا، الیکشن کمیشن جہانگیر ترین کی نااہلی کا نوٹی فکیشن جاری کرے۔عدالت نے فیصلے میں کہا کہ جہانگیر ترین کے خلاف زرعی اراضی پر فیصلہ ابھی نہیں سنایا جارہا۔
جہانگیر خان ترین نے اپنی جدوجہد جاری رکھنے کےعزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ملک اور تحریک انصاف کی بہتری کیلئے پورے صدق دل سے محنت کی، میں پرعزم ہوں اور نئے پاکستان کیلئے محنت جاری رکھوں گا۔
I worked sincerely with all my strength for the betterment of PTI and Pakistan. I am proud that all allegations of financial wrongdoing were thrown out. I will continue to stand tall and keep working for a Naya Pakistan.
— Jahangir Khan Tareen (@JahangirKTareen) December 15, 2017