”اگر جہانگیر ترین نا اہل ہو گئے تو میں۔۔۔“نا اہلی کیس کا فیصلہ آنے سے قبل عمران خان نے کیا اعلان کیا تھا ؟ایسی ویڈیو سامنے آ گئی کہ چیئر مین پی ٹی آئی ’پھنس ‘ گئے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سیانے کہتے ہیں زبان تلوار تو نہیں مگر اس کا وار اکثر اوقات تلوار سے زیادہ سخت ہوتا ہے، انسان کی زبان سے نکالے گئے الفاظ اس کے لئے خاصی اہمیت رکھتے ہیں ، آج کے جدید ٹیکنالوجی کے دور میں اپنے الفاط سے مکر جانا تقریبا ناممکن سا ہوگیا ہے، پانامہ کیس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف نا اہل ہوئے تو مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں نے بھی عمران خان کی نا اہلی کے لئے امیدیں لگا لیں مگر دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف خاصے مطمئن رہے اورمیڈیا پر بڑے بڑے دعوے کرتے نظر آئے۔
عدالت عظمی کے ہر فیصلے کو ماننا چاہیے:شہباز شریف
سینئر صحافی منصور علی خان نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا ایک ویڈیو کلپ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ”ٹوئٹر“ پر شیئر کیا۔ اس ویڈیو کلپ میں صحافی پی ٹی آئی چیئرمین سے سوال کرتے ہیں کہ اگر جہانگیر خان ترین نا اہل ہو جاتے ہیں اور بطور پارٹی سربراہ انہیں آپ تحریک انصاف سے نکال دیں گے، اس سوال کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر عدالت کی جانب سے میں ، جہانگیر ترین اور کوئی بھی فرد نا اہل ہوتا ہے تو اسے پارٹی سے باہر کر دیں گے۔ واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف نے یہ گفتگو 18نومبر کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں کی تھی۔
If Jahangir Tareen is found guilty, he will be kicked out of the party: Imran Khan on 18-11-2017 in @TTPwMAK pic.twitter.com/AezP1FSnUO
— Mansoor Ali Khan (@_Mansoor_Ali) December 15, 2017