”عدالت سے عمران خان کو ضمانت مل گئی ،اس بارے میں آپ کا کیا خیال ہے ؟“احتساب عدالت میں صحافی نے نواز شریف سے سوال کیا تو سابق وزیر اعظم نے ایسا جواب دے دیا کہ شہباز شریف بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

اسلام آباد

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیر اعظم نواز شریف نے عمران خان کو ضمانت ملنے کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہرے معیار کے خاتمے کے لیے جدو جہد جاری رکھیں گے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق کمرہ عدالت میں نواز شریف نے میڈ یا سے غیر رسمی گفتگو کی ،اس موقع پر ایک صحافی نے گزشتہ روز عمران خان کو ضمانت ملنے کے حوالے سے سوال کیا تو نواز شریف نے کہا کہ دہرے معیار کے خاتمے کے لیے جدو جہد جاری رکھیں گے ۔ان کا کہنا تھاکہ ہماری جدو جہد منطقی انجام تک پہنچے گی ۔واضح رہے کہ اس سے قبل احاطہ عدالت میں نواز شریف میڈ یا سے گفتگو کرنا چاہتے تھے لیکن رجسٹرار آفس نے عدالتی احکامات سے سابق وزیراعظم کے وکلاکو آگاہ کیاکہ نواز شریف احاطہ عدالت میں میڈیا سے گفتگو کی اجازت نہیں ہے جس پر نوازشریف کمرہ عدالت کے اندر چلے گئے۔
مزید خبریں :تحریک لبیک کا دھرنا ختم کرانے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی ،علماءکرام نے مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے: طارق فضل چوہدری