عمران خان کیخلاف پولیس حراست سے کارکنان کو چھڑانے پر تھانہ بنی گالہ میں مقدمہ درج

عمران خان کیخلاف پولیس حراست سے کارکنان کو چھڑانے پر تھانہ بنی گالہ میں ...
عمران خان کیخلاف پولیس حراست سے کارکنان کو چھڑانے پر تھانہ بنی گالہ میں مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف رات بنی گالہ جاتے ہوئے پولیس کی زیرحراست 15 کارکنوں کو چھڑ انے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا جس کے بعد دن چڑھنے پر پولیس کی بھاری نفری نے عمران خان کی رہائش گاہ کا گھیراﺅ کر لیا تاہم پھر وہ واپس چلی گئی، تحریک انصاف نے گرفتاریوں اور گھیراﺅ کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان اتوار کی رات دو بجے اپنے کنٹینر سے بنی گالہ روانہ ہوئے تھے کہ راستے میں لیک ویو پارک کے قریب پولیس وین میں تحریک انصاف کے زیر حراست کارکنوں کو دیکھ کرعمران خان کا قافلہ رک گیا ، عمران خان نے پولیس والوں کو ڈانٹ پلائی اور 15 سے زائد کارکنوں کو چھڑ ا کر بنی گالہ ساتھ لے گئے ، تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس کارکنوں اور خصوصا خواتین کو تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے اور انہیں نامعلوم مقام اور ریسٹ ہا ﺅسز میں منتقل کررہی ہے۔ اسلام آباد پولیس نے عمران خان کے خلاف زیر حراست کارکنوں کو چھڑانے کے الزام میں تھانہ بنی گالہ میں مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر کارکنوں کی گرفتاریاں عمل میں لائی جارہی ہیں جس کے بعد بھاری نفری نے ان کی رہائش کا گھیراﺅ کرلیا۔ عمران خان کی اس یقین دہانی پر کہ چھڑوائے جانے والے کارکن ان کے پاس نہیں ہیں ، پولیس کے اعلی حکام نے انہیں آگاہ کر دیا کہ آئندہ ایسا واقعہ ہوا تو انہیں ذمہ دار ٹھہرایا جائے گاجس کے بعد پولیس کی نفری بنی گالہ سے واپس چلی گئی، تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ گرفتاریوں کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا، کارکنوں کو حراست میں لینا اور بنی گالہ میں عمران خان کی رہائش گاہ کا محاصرہ غیر قانونی ہے۔