الیکشن کمیشن نے عمران خان کا وارنٹ گرفتاری ایس ایس پی آپریشنز کو ارسال کر کے 25ستمبر پیش کرنے کا حکم دے دیا

الیکشن کمیشن نے عمران خان کا وارنٹ گرفتاری ایس ایس پی آپریشنز کو ارسال کر کے ...
الیکشن کمیشن نے عمران خان کا وارنٹ گرفتاری ایس ایس پی آپریشنز کو ارسال کر کے 25ستمبر پیش کرنے کا حکم دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا وارنٹ گرفتاری ایس ایس پی آپریشنز کو ارسال کر دیا جس میں حکم دیا گیا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کر کے 25ستمبر کو پیش کیا جائے ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق توہین عدالت کیس میں الیکشن کمیشن نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری ایس ایس پی آپریشنز کو ارسال کرتے ہوئے حکم دیا کہ عمران خان کو 25ستمبر کو گرفتار کر کے پیش کیا جائے ۔اس سے قبل توہین عدالت کیس میں 14ستمبر کو الیکشن کمیشن میں ذاتی حیثیت سے پیش نہ ہونے پر الیکشن کمیشن نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے اور کیس کی مزید سماعت 25ستمبر تک کے لیے ملتوی کی تھی ۔
مزید خبریں :”سوچا نہیں تھا ،پاناما کیس میں ملزم فریق کے حق میں بھی ۔۔۔“پاکستان میں پاناما سکینڈل کی تحقیقات کرنے والے سینئر صحافی نے ایسی بات کہہ دی کہ سپریم کورٹ کے جج بھی ایک دوسرے کا منہ تکتے رہ جائیں گے

مزید :

اسلام آباد -