نواز شریف حقیت اور سچائی چھپانے کے ماہر، سپریم کورٹ وہ تاریخی فیصلہ دیگی جس کی قوم منتظر ہے: نعیم الحق
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ نواز شریف نے ہر معاملے میں حقیقت اور سچائی چھپانے میں مہارت حاصل کر لی ہے۔ اس ہفتے سپریم کورٹ وہ تاریخی فیصلہ دے گی جس کیلئے قوم منتظر ہے ۔
پاناما کیس میں وزیر اعظم کے وکیل کے دلائل کے دوران عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر نیند کا غلبہ، نعیم بخاری بھی سوتے رہے
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے حقیقت اور سچائی کو چھپانے میں مہارت حاصل کر لی ہے اور ڈان لیکس، لندن میں بیماری کے علاج، پانامہ لیکس اور خارجہ پالیسی سمیت ہر جگہ سچائی کو چھپایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ہفتے سپریم کورٹ وہ تاریخی فیصلہ دے گی جس کی قوم منتظر ہے۔