نیوٹیک کے کا مختلف تکنیکی اداروں کا دورہ ،نوجوانوں کی استعداد میں اضافہ کیلئے ہم زیادہ سے زیادہ عملی تربیت دے رہے ہیں:ذوالفقار چیمہ

نیوٹیک کے کا مختلف تکنیکی اداروں کا دورہ ،نوجوانوں کی استعداد میں اضافہ ...
نیوٹیک کے کا مختلف تکنیکی اداروں کا دورہ ،نوجوانوں کی استعداد میں اضافہ کیلئے ہم زیادہ سے زیادہ عملی تربیت دے رہے ہیں:ذوالفقار چیمہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم یوتھ اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام کے زیر تربیت طلباءو طالبات کی عملی تربیت کا جائزہ لینے کیلئے نیوٹیک کے سربراہ ذوالفقار احمد چیمہ نے مختلف تربیتی اداروں کا دورہ کیا جس میں منگلا ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ ، منگلاگورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی ، رسول ضلع منڈی بہاﺅ الدین اور ایپلائیڈ ٹیکنالوجی انسٹیٹیوٹ دینہ شامل ہیں۔

انہوں نے اداروں کی ورکشاپس اور لیبارٹریز کا دورہ کیا اور زیر تربیت نوجوانوں کی عملی تربیت کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے ٹریننگ اور ورکشاپس کے معیار اور انسٹرکٹر ز کی دلچسپی اور لگن کو سراہا ۔ انہوں نے انسٹرکٹرز اور زیرتربیت نوجوانوں سے بات چیت کی اور تربیتی امور کے بارے میں مختلف سوالات کئے ۔ انہوں نے نوجوانوں کو ہدایت کی کہ وہ کورسز میں دلچسپی لیں اور اپنی استعداد بڑھائیں۔ انشاءاللہ یہ کورسز اُن کیلئے روزگار دلانے میں مفید ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی نوجوان تربیت مکمل ہونے کے بعد اپنا بزنس شروع کرنا چاہے تو اس کی مدد کریں گے۔

ذوالفقار چیمہ نے منگلا ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کے پرنسپل لیفٹیننٹ کرنل مخدوم بٹ سے ملاقات کی اور تربیتی امور پر بات چیت کی ۔ دینہ ایپلائیڈ ٹیکنالوجی انسٹیٹیوٹ کے دورے کے دوران انہوں نے پرنسپل کرنل ریٹائرڈ ذوالفقار علی سے کہا کہ وہ نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ عملی تربیت دلوائیں۔

مزید :

اسلام آباد -