فافن نے آج کے قومی اسمبلی کے اجلاس کے حوالے سے رپورٹ جاری کر دی،131اراکین کی شرکت
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)غیر سرکاری ادارے فافن نے آج کے قومی اسمبلی اجلاس کے حوالے سے رپورٹ جاری کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق فافن نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ آج کے قومی اسمبلی کے انتہائی اہم اجلاس، جس میں نوازشریف نے پانامالیکس کے حوالے سے موقف پیش کیا، اس دوران اجلاس شروع ہونے پر صرف 131اراکین جبکہ اجلاس ختم ہونے پر 186اراکین قومی اسمبلی میں موجود تھے جن میں 18وفاقی وزراءشامل تھے۔وزیراعظم نوازشریف نے آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں 62منٹ تک شریک رہے جبکہ انہوں نے 31منٹ تک اظہار خیال کیا دوسری جانب قائد حزب اختلاف خورشید شاہ 91منٹ تک اجلاس میں شریک رہے اور انہوں نے نوازشریف کے خطاب کے مقابلے میں صرف دو منٹ ہی بات کی ۔