تحریک انصاف کا ممکنہ چارٹرآف ڈیمانڈ سامنے آگیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ چھ نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈکے اہم نکات سامنے آگئے ہیں جو کچھ ہی دیر بعد عمران خان دھرنے کے شرکاءسے خطاب میں پیش کریں گے اور حکومت کو اعلانات و مشاورت کے لیے 48گھنٹوں کی ڈیڈلائن دے سکتے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے مشاورتی اجلاس میں چارٹر آف ڈیمانڈکو حتمی شکل دی گئی جو کہ درج ذیل ہے ۔
پہلامطالبہ : وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب استعفیٰ دیں ۔
دوسرامطالبہ :حکومت 14ماہ کے اپنے اخراجات کا آڈٹ کرائے ۔
تیسرا مطالبہ : عام انتخابات 2013ءمیں دھاندلی کرنیوالوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے ۔
چوتھامطالبہ :قومی و صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کرائے جائیں ۔
پانچواں مطالبہ: نئے انتخابات سے پہلے انتخابی اصلاحات کی جائیں ۔
چھٹامطالبہ : نئے انتخابات سے پہلے غیرجانبدار انہ نگران حکومت قائم کی جائے ۔