ریکارڈ ٹمپرنگ کیس، ایس ای سی پی کا ایک اور افسر ظفر حجازی کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن گیا، بیان ریکارڈ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)چودھری شوگر مل ریکارڈ ٹمپرنگ کیس میں ایس ای سی پی کے ایک اور افسر ظفر حجازی کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن گیا۔ کمشنر طاہر محمود نے ایگزیکٹو مجسٹریٹ کی عدالت میں بتایا کہ سابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی نے تاریخ میں ردوبدل کرکے کیس بند کروائے اور میری موجودگی میں 3 افسروں پر ریکارڈ میں ٹمپرنگ کیلئے دباﺅ ڈالا ۔
واضح رہے کہ سابق چیئرمین ایس ای سی پی کو چودھری شوگر مل کے ریکارڈ میں ٹمپرنگ الزامات کا سامنا ہے۔