پاکستانی دستہ تعینات، فوجی مشقوں میں شرکت سعودیہ سے دفاعی تعاون کا حصہ ہے: دفتر خارجہ

پاکستانی دستہ تعینات، فوجی مشقوں میں شرکت سعودیہ سے دفاعی تعاون کا حصہ ہے: ...
پاکستانی دستہ تعینات، فوجی مشقوں میں شرکت سعودیہ سے دفاعی تعاون کا حصہ ہے: دفتر خارجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آن لائن) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعلقات کے تحت دونوں ممالک کے افسران تربیت کے لئے بھجوائے جاتے ہیں، پاکستان کا ایک دستہ سعودی عرب میں تعینات ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کئی دہائیوں سے دفاعی تعاون کررہے ہیں اور اس دفاعی تعاون میں دفاعی اور فوجی مشقیں شامل ہیں، دونوں ممالک دفاعی تعاون کے تحت تربیت والے افسران ایک دوسرے کے ممالک بھجواتے ہیں اوار اس پس منظر میں پاکستان سعودی عرب میں کثیر ملکی فوجی مشقوں میں شریک ہے اور باہمی معاہدے کے تحت پاکستان کا ایک فوجی دستہ سعودی عرب میں تعینات ہے۔ دریں اثناءسعودی عرب میں خطے کی تاریخ کی سب سے بڑی اور اہم فوجی مشقوں میں شرکت کرنے والے ممالک کے دستے پہنچ رہے ہیں۔ ”شمال کی گرج“ کے نام سے ان مشقوں کا انعقاد سعودی عرب کے شمالی شہر حفرالباطن کے کنگ خالد ملٹری سٹی میں کیا جارہا ہے۔ ملکوں کی تعداد کے لحاظ سے یہ سب سے بڑی فوجی مشقیں شمار کی جاہی ہیں جس میں 20 عرب اور برادر اسلامی ممالک کے علاوہ خلیج کے 6ممالک کی مشترکہ فوج بھی شریک ہے۔ سعودی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مشقوں میں سعودی عرب، متحدہع رب امارات، اردن، بحرین، سینیگار، سوڈان، کویت، مالدیپ، مراکش، پاکستان، چاڈ، تیونس، جمبوتی، کوموروس، سلطنت عمان، قطر، ملائیشیا، مصر، موریتانیا اور ماریشس شریک ہیں۔ ”شمال کی گرج“ کے نام سے ہونے والی یہ مشقیں شریک ممالک کی تعداد اور مختلف اقسام کے فوجی ساز و سامان کے علاوہ جدید ترین ہتھیاروں اور اسلحے کے لحاظ سے اپنی نوعیت کی سب سے بڑی مشقیں ہیں۔ مشقوں میں 20 ممالک کے جدید ترین جنگی طیاروں، توپوں، ٹینکوں، فوجی دستوں، طیارہ شکن نظام، بحری افواج کی وسیع پیمانے پر شرکت ان کی صلاحیتوں کے اس حجم اور اعلیٰ درجے کی عکاس ہے جو یہ ممالک رکھتے ہیں۔

مزید :

اسلام آباد -