شہباز شریف نے پولیس کو تباہ کرکے دہشتگردوں کی پہلی رکاوٹ دور کی اور پریس کانفرنس سے پیغام دیا:نعیم الحق

اسلام آباد

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف نعیم الحق نے کہا ہے کہ شہباز نے پنجاب پولیس کو تباہ کرکے شدت پسندوں کے راستے میں پہلی رکاوٹ کو دور کر دیا ہے ۔

Yayvo اور PSL اکٹھے ہو گئے، کرکٹ جنونیوں کا مزہ دوبالا ہو گیا

تفصیلات کے مطابق نعیم الحق کا وزیراعلی پنجاب کی پریس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہباز شریف نے دہشتگردوں کے خیر خواہ کو پریس کانفرنس کے دوران اپنی بغل میں بٹھا کر دہشتگردوں کو پیغام دیا کہ راستہ صاف ہے جبکہ انہوں نے اپنی پریس کانفرنس میں قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے لیکن یہ قوم گمراہ ہونے والی نہیں ہے ۔ا نہوں نے کہاکہ وزیراعلی نے اپنی نااہلی پر شرمندہ ہونے کے بجائے الٹا تحریک انصاف پر طعنہ زنی سے کام لیا ہے،میرا جنگلابس ،اورنج ٹرین کیلیے اربوں دینے والوں سے سوال ہے کہ انہوں نے پولیس کی استعداد بڑھانے کیلئے کیا کیا ہے؟