عمران خان اپنے موقف سے فرار ہوچکے،ان کے وکیل قلابازیاں کھا رہے ہیں:دانیال عزیز
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) رہنماءپاکستان مسلم لیگ (ن) دانیال عزیز نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے موقف سے فرار ہوچکے ہیں ، پہلے کہا کہ کرپشن اور منی لانڈرنگ کا کیس ہے ، اب کہتے ہیں کیس غلط بیانی کا ہے،پی ٹی آئی والے گرگٹ کی طرح کلا بازی کھاتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے وکیل نعیم بخاری نے پہلے 12 ملین کی بات کی تھی،جب وہ ثابت ہوئی توپھر کہا کہ ٹیکس نہیں دیا گیا ۔عمران خان کے وکیل بار بار قلابازیاں کھارہے ہیں ،ہمارے پاس جو کچھ موجود ہے وہ عدالت میں پیش کیا جا رہا ہے۔ٹیکس نواز شریف کے والد شریف صاحب کی طرف سے 1980 میں دیا جانا تھا،ہمارے پاس منی ٹریل بھی ہے اور تمام ثبوت بھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے منی ٹریل ثابت کردیا ہے ، بینک کی گارنٹی کے بعد آپ کو کیا ثبوت چاہیے ،کیا بینک کی گارنٹی ثبوت نہیں ہوتے?