آزاد عدلیہ کی بحالی میں پیپلزپارٹی نے سب سے زیادہ کردار ادا کیا، جمہوریت اور آزاد عدلیہ کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے، بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے آزاد عدلیہ کی بحالی میں پیپلزپارٹی نے سب سے زیادہ کردار ادا کیا جمہوریت اور آزاد عدلیہ کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے ۔ایف 8 کچہری میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا 12 جولائی یا 17 جولائی جمہوریت کیلئے سب سے زیادہ قربانیاں پیپلزپارٹی نے دیں،شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا شہید بی بی کارکنوں سے دور نہیں رہ سکتی تھیں اس لئے وہ وطن واپس آئیں اور شہید ہو گئیں جمہوریت سے محبت پر شہید ذوالفقار بھٹو کو پھانسی چڑھا دیا گیا اور جمہوریت کیلئے آصف زرداری نے 11 سال جیل کاٹی ۔