پیپلزپارٹی کی وزیراعظم پراستعفے کیلئے دباؤ بڑھانے کی نئی حکمت عملی، "گونوازگو"تحریک ،ٹرین مارچ پر غور

اسلام آباد

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اپوزیشن کی وزیراعظم پراستعفے کیلئے دباؤبڑھانے کی نئی حکمت عملی، پیپلزپارٹی نے "گونوازگو"تحریک پرسوچ بچارشروع کردیا،پارٹی کے سینئررہنماؤں نے بلاول بھٹو کوٹرین مارچ کی تجویزدیدی۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماﺅں نے مشورہ دیا ہے کہ بلاول بھٹوکووزیراعظم نواز شریف کیلئے استعفیٰ کیلئے کراچی سے اسلام آبادتک ٹرین مارچ کرنا چاہئے اور وہ خود ٹرین مارچ کی قیادت کریں ۔اس بات کا فیصلہ چندروزتک شریک چیئرمین آصف زرداری سے مشاورت کے بعدکیاجائےگا۔