بھارت سمیت کوئی ملک نواز شریف کو نہیں بچا سکتا،کوئی بھی سانحہ ہوا ذمہ دارحکمران ہونگے،چودھری شجاعت

اسلام آباد

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت مخالف 4جماعتی اتحادکااجلاس ق لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین کی زیرصدارت ہوا،اجلاس میں چودھری شجاعت حسین ، چودھری پرویزالٰہی ، عوامی تحریک کے خرم نواز گنڈا پور اور دیگر رہنما شریک ہوئے اجلاس میں حکومت مخالف جدوجہد پرمشاورت کی گئی،چار جماعتی اتحاد کا اعلامیہ جاری کرتے ہوئے چودھری شجاعت کا کہنا تھا بھارت سمیت کوئی ملک نواز شریف کو نہیں بچا سکتاپوری قوم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے انہوں نے کہا اداروں کو متنازع نہیں بنانے دینگےکوئی بھی سانحہ ہوا ذمہ دار نواز شریف ہونگے۔