”خان صاحب!ناز بلوچ چھوڑ کر چلی گئیں“پی ٹی آئی لیڈر نے یہ کہا تو عمران خان نے کیا جواب دیا؟

اسلام آباد

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ابرار الحق کے رہنما ناز بلوچ کی جانب سے پارٹی چھوڑ کر جانے کے سوال پر انتہائی حیران کن جواب دے دیا کہ سن کر ہر کوئی دنگ رہ گیا ،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی رہنما ناز بلوچ نے گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی تھی اور اس حوالے سے کافی باتیں بطور افواہیں بھی چلتی رہیں ۔حال ہی میں ایک تقریب کے دوران ابرار الحق نے عمران خان سے سوال کیا کہ ناز بلوچ پی پی پی میں چلی گئیں ہیں ؟۔یہ سوال سن کر عمران خان مسکرائے اور جواب دیا کہ’اچھا ہوا چلی گئیں ،وہ کسی کام کی نہیں تھی ‘۔
عمران خان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے اور عمران خان کے اس رد عمل پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہاہے تو کہیں ان کی حمایت میں بھی پی ٹی آئی کارکنان بول رہے ہیں ۔کچھ کا کہناہے کہ پارٹی عام کارکنوں سے ہی مل کر بنتی ہے ۔

ویڈیو دیکھیں: