پاسپورٹ بلیک لسٹ ختم، کنٹرول لسٹ قائم کردی گئی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاسپورٹ بلیک لسٹ ختم کر کے پاسپورٹ کنٹرول لسٹ قائم کر دی گئی ہے جبکہ لسٹ سے 15 ہزار نام حذف کر دیئے گئے ہیں، تاہم ای سی ایل سے ابھی تک کوئی نام خارج نہیں کیا گیا۔ مقامی اخبار دنیا کے مطابق پاسپورٹ کنٹر ول لسٹ میں ایسے افراد کے نام ڈالے جائیں گے جو جعلی دستاویزات یا امیگریشن قوانین کی خلاف ورزیوں پر ڈی پورٹ ہو کر آتے ہیں ۔ جنہوں نے جعلی دستاویزات کے ذریعہ پاسپورٹ بنوارکھے ہیں یا جن کے پاس ایک سے زائد پاسپورٹ ہیں۔