حکومت نے حاجیوں کیلئے کیسے انتظامات کیے؟ وزیر مذہبی امور جب حجاج سے ملنے گئے تو انہیں بولنے بھی نہ دیا اور ۔۔۔

حکومت نے حاجیوں کیلئے کیسے انتظامات کیے؟ وزیر مذہبی امور جب حجاج سے ملنے گئے ...
حکومت نے حاجیوں کیلئے کیسے انتظامات کیے؟ وزیر مذہبی امور جب حجاج سے ملنے گئے تو انہیں بولنے بھی نہ دیا اور ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اہم مذہبی فریضہ کی ادائیگی کے بعد حجاج کی واپسی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جبکہ متعدد حجاج کرام ابھی بھی سعودی عرب میں موجود ہیں۔ گزشتہ دورحکومت میں پاکستانی حجاج کے ساتھ انتہائی ناروا سلوک رکھا گیا اور ناقص انتظامات کے باعث انہیں شدید تکالیف کا سامنا کرنا پڑا ۔ رواں سال حکومت نے حجاج کرام کیلئے انتہائی شاندار انتظامات کیے جس کا اعتراف سعودی عرب میں موجود حجاج کرام نے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کے دورے کے دوران کیا۔
مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نواز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف حجاج کرام کی سعودی عرب میں رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب سردار یوسف حجاج کرام سے بات کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو وہ انہیں بولنے ہی نہیں دیتے اور حکومت کی تعریفوں کے انبار لگادیتے ہیں۔

اخباروں میں نہیں دیواروں پر تشہیر، خیبر پختونخوا حکومت نے ٹریفک سگنلز کی آگاہی کیلئے ایسا طریقہ اپنالیا کہ آپ بھی داد دیں گے

حجاج کرام نے سردار یوسف سے ہونے والی ملاقات میں حج انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور حکومت کو دعائیں دیتے نظر آئے ۔ ایک حاجی کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے جتنے شاندار اقدامات کیے ہیں اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔

مزید :

اسلام آباد -