جلال آباد دھماکہ ، وزیر اعظم نواز شریف کی مذمت
اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) افغانستان کے شہر جلال آباد میں ہونے والے دھماکے کے بعد وزیر اعظم نواز شریف نے مذمت کی ہے ۔ وزیر اعظم ہاﺅس سے جاری بیان میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ درجنوں جانوں کا ضیاع قابل مذمت ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گرد پاکستان اور افغانستان کے مشترکہ دشمن ہیں اور ان کی بزدلانہ کاروائی ہمیں کمزور نہیں کر سکتے ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان اور افغانستان سے بہت جلد دہشت گردی کا خاتمہ کر لیا جائے گا اور خطے میں امن قائم کیا جائے گا۔