قومی اسمبلی اجلاس، شیخ رشید کا توت اور شہتوت میں فرق کا سوال، مائزہ حمید چکرا کر رہ گئیں، وزیر قانون سیڑھی چڑھتے گر پڑے

قومی اسمبلی اجلاس، شیخ رشید کا توت اور شہتوت میں فرق کا سوال، مائزہ حمید چکرا ...
قومی اسمبلی اجلاس، شیخ رشید کا توت اور شہتوت میں فرق کا سوال، مائزہ حمید چکرا کر رہ گئیں، وزیر قانون سیڑھی چڑھتے گر پڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) قومی اسمبلی میں گزشتہ روز وقفہ سوالات کے دوران کئی دلچسپ جملے سننے کو ملے۔ پارلیمانی سیکرٹری برائے کیڈمائرہ حمید نےا سلام آباد میں جنگلی شہتوت کی کٹائی سے متعلق سوال کا جواب دیا تو شیخ رشید احمد نے ان سے پوچھا کہ آپ بتائیں کہ توت اور شہتوت میں کیا فرق ہے تو وہ چکراگئیں اور کوئی جواب نہ دے سکیں جس پر ایوان میں قہقہہ لگا۔

وزیر قانون زاہد حامد سپیکر ڈائس کی جانب بڑھے تو سیڑھیوں میں پاﺅں الجھنے سے گرگئے۔ پی ٹی آئی کے ڈاکٹر عارف علوی کے سوال کی باریا ٓئی تو وہ اگلی رو میں بیتھے تھے۔ سپیکر نے ان کا نام پکارا تو وہ بھاگ کر اپنی نشست پر گئے۔ سپیکر نے برجستہ جملہ کسا کہ ڈاکٹر صاحب آرام سے جائیں کہیں کوئی دانت نہ ٹوٹ جائے پھر آپ کو خود ہی ٹھیک کرنا پڑے گا۔ یاد رہے کہ وہ دانتوں کے معالج ہیں۔

خواجہ سعد رفیق نے عارف علوی سے ازراہ مذاق پوچھا کہ کیا میں آپ کو دوست کہہ لوں۔ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار اجلاس میں آئے اور اپنی سابقہ وزارت والی نشست پر بیٹھے رہے۔

مزید :

اسلام آباد -