چیئرمین نیب21 اگست کو 5 روزہ سرکاری دورےپرویانا جائیں گے:ترجمان نیب
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان نیب نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری پانچ روزہ سرکاری دورے پر ویا نا جا رہے ہیں ،جہان وہ ویانا کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
ترجمان نیب کے مطابق21اگست کو چئیرمین نیب قمر زمان چوہدری ویانامیں سرکاری دورے پر جارہے ہیں،نیب کے ترجمان کایہ بیان اس وقت سامنے آیا جب میڈیا میں ان کی چھٹیوں کے حوالے سے مختلف خبریں گردش میں ہیں۔
تاہم اب نیب کے ترجمان نے واضح کر دیا ہے کہ وہ چھٹیوں پر نہیں بلکہ سرکاری دورے پر اکیس اگست سے پانچ دن کے لیے ویانا جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
ن لیگ کارویہ قبضہ گروپ والا ہے، نوٹس ملنے کے باوجود نیب میں پیش نہیں ہوئے: قمر زمان کائرہ