امام بارگاہ دھماکہ ، ایک اور زخمی چل بسا ، تعداد 3 ہو گئی
اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پمز ہسپتال کی ترجمان ڈاکٹر عائشہ نے میڈیا کو بتایا ہے کہ اس دھماکے میں زخمی ہونے والا ایک اور شخص دم توڑ گیا ہے۔میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر عائشہ نے بتایا ہے کہ امام بارگاہ دھماکے میں زخمی ہونے والے 65 سالہ سید سخاوت حسین آپریشن تھیڑ میں علاج کے دوران جاں بحق ہو گئے ہیں۔جبکہ اس کے بعد جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 ہو گئی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ تاحال 2زخمیوں کی حالت نازک ہے جن کا علاج کیا جا رہا ہے۔