چوہدری نثارکو کمر کی تکلیف، آرام کا مشورہ
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کمر میں تکلیف کے باعث گھر پر آرام کررہے ہیں۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار گزشتہ چار روز سے بیڈ ریسٹ پر ہیں۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیر داخلہ کو کمر میں تکلیف کی شکایت ہے جس کی وجہ سے ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے اس کے باوجود وزیر داخلہ ضروری سرکاری امور گھر پر نمٹارہے ہیں، وزیر داخلہ تین دن دفتر بھی نہیں گئے اور نہ ہی انہوں نے کسی سے ملاقات کی ہے، قومی اسمبلی اجلاس میں بھی بیماری کے باعث شرکت نہیں کی۔