کسی پالیسی سے اختلاف کا مطلب ملک دشمنی نہیں ہوتا ،ایسا کوئی بھی کام جو آئین کے خلاف ہو سازش ہے:محمود خان اچکزئی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ایسا کوئی بھی کام جو آئین کے خلاف ہو سازش ہے ، جمہوری اور غیر جمہوری قوتوں میں جھگڑے کے آخری دور میں ہیں ، جو ادارہ اپنی حدود سے نکلے گا وہ آئین کے خلاف کام کرے گا ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ کوئی دھرنا دینا چاہے تو دیتا رہے ہم وفاق اور آئین کا دفاع کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ جو آئین کی بالا دستی پریقین رکھتا ہے اس کا ساتھ دیتے رہیں گے ،کسی پالیسی سے اختلاف کا مطلب ملک دشمنی نہیں ہوتا ، ایسا کوئی بھی کام جو آئین کے خلاف ہو سازش ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ جمہوری اور غیر جمہوری قوتوں میں جھگڑے آخری دور میں ہیں ، جو ادارہ اپنی حدود سے نکلے گا وہ آئین کے خلاف کام کرے گا۔