گرفتارملزم کی ہتھکڑی لگی لاش برآمد ، ورثاءکا احتجاج، تھانیدارمعطل
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آئی نائن کے گندے نالے سے گرفتارنوجوان کی ہتھکڑی لگی لاش برآمد ہوئی ہے جس کے بعد ورثاءکا احتجاج رنگ لے آیا اور متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کو معطل کردیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے گذشتہ رات ملزم فرمان علی کوچوری کے الزام میں حراست میں لیاتھا ۔ فرمان علی کے ورثاءکا موقف تھاکہ پولیس نے ملزم کو نالے میں دھکا دے کر موت کے گھاٹ اُتاردیاجبکہ پولیس کاکہناتھاکہ ملزم نے فرار ہونے کے لیے نالے میں چھلانگ لگائی لیکن ہتھکڑی لگی ہونے کی وجہ سے تیر نہیں سکا اور موت واقع ہوگئی ۔
عینی شاہدین کے مطابق پولیس کی درخواست پر نیوی کے غوطہ خوروں نے لاش نکالی جبکہ فرمان علی کے ورثاءنے پولیس اورصوبائی حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔
اہل علاقہ کے احتجاج پر آئی نائن کے ایس ایچ او کو معطل کردیاگیاجبکہ اسجد محمود کوتھانہ آئی نائن کانیا ایس ایچ او تعینات کردیاگیا۔