راحیل شریف کے اسلامی اتحاد کے سربراہ بننے پرپاکستان سے کئی باربات کی،یقین ہے اس حوالے سے جلد درست فیصلہ ہوگا:ایرانی سفیر

اسلام آباد

اسلا م آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے کہا ہے کہ راحیل شریف کے اسلامی اتحاد کے سربراہ بننے پرپاکستان سے کئی باربات کی ہے ،یقین ہے کہ اس معاملے سے متعلق پاکستان جلددرست اوراچھافیصلہ کرے گا۔

آئی سی سی کی ٹیم آف چیمپیئنز کا اعلان ، سرفراز احمد کپتان مقرر، 4 پاکستانی کھلاڑی شامل
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست کا کہنا تھا کہ قطر تنازع کا تمام ملکوں کو مذاکرات کے ذریعے پرامن حل نکالنا چاہیے، کسی دوسرے ملک کی خطے میں تنازع کسی کے مفاد میں نہیں ہے کیونکہ خطے میں نیا تنازع بیرونی طاقت کی مداخلت کا سبب بن سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ قطرکے معاملے پرسعودی عرب ایران پر محض الزام تراشی کر رہا ہے حالانکہ ایران نے اپنی پوزیشن واضح کردی ہے کہ تنازع کا حل مذاکرات سے نکالا جائے۔پاکستان امت مسلمہ کا ایک اہم رکن ہے اورقطر معاملے میں پاکستان بطور ثالث ایک اہم کردارادا کر سکتا ہے۔