خورشیدشاہ کی اسحاق ڈارسے ملاقات ، نگران سیٹ اپ پربات چیت

اسلام آباد

اسلام آباد(ما نیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی کے سینئررہنماخورشیدشاہ نے مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈارسے ملاقات کرکے نگران وزیراعظم ، نگران وزیراعلیٰ پنجاب اور پنجاب اسمبلی کی تحلیل پر بات چیت کی۔ ذرائع کاکہناہے کہ آج عام انتخابات 9 مئی کو منعقد کرائے جانے کا اعلان متوقع ہے۔پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے پارلیمنٹ ہاوس اسلام آبادمیں سینیٹر اسحاق ڈار سے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پرنگران وزیراعظم ، نگران وزیراعلیٰ پنجاب اور پنجاب اسمبلی کی تحلیل پر بات چیت کی گئی۔ پیپلزپارٹی نے نگران وزیراعظم کیلئے نیانام پیش کرنیکی تجویزدی ہے ، کوشش کی جارہی ہے کہ نگران وزیراعظم کامعاملہ پارلیمانی کمیٹی میں جانے سے پہلے ہی حل کرلیاجائے۔ اسحاق ڈارکی آج لاہورمیں نوازشریف سے ملاقات کابھی امکان ہے۔