خان صاحب !نیب کو کرپشن کا جواب دیں،رونے سے فرق نہیں پڑے گا:مریم اورنگزیب
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خان صاحب! آپ روئیں مت ،نیب کو کرپشن کا جواب دیں،رونے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا ،اب کام کرنے کا وقت گزر گیاہے۔
کر پشن کو دفن کرنا ہوگا احتساب میں رکاوٹیں ملکی دشمنی کے مترادف ہیں:چوہدری محمدسرور
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان پر کوئی الزام لگتا ہے تو وہ رونے لگ جاتے ہیں، دوسروں پر جھوٹے الزامات لگاتے ہوئے انہیں شرم نہیں آتی۔خان صاحب نے ساڑھے تین سالوں میں 25بلیئن یو ٹرن لیے ،ان کو جہاں کہیں موقع ملتا ہے وہ ایک اور جھوٹ بول دیتے ہیں،انہیں اپنی ناکامی کے پیچھے جھوٹ بولنے کی عادت ہے۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شکر ہے عمران خان نے ساڑھے 3سال میں ایک درخت تو لگایا،اگر وہ درخت بھی نہ لگاتے تو 2018میں عوام کو کیا منہ دکھاتے؟