جنوبی سوڈان میں باغیوں نے پاکستانی انجینئر کو اغوا کرلیا، وزارت خارجہ ایاز حسین جمالی کی بازیابی کے لئے اقدامات کرے : اہل خانہ کا مطالبہ

جنوبی سوڈان میں باغیوں نے پاکستانی انجینئر کو اغوا کرلیا، وزارت خارجہ ایاز ...
جنوبی سوڈان میں باغیوں نے پاکستانی انجینئر کو اغوا کرلیا، وزارت خارجہ ایاز حسین جمالی کی بازیابی کے لئے اقدامات کرے : اہل خانہ کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی سوڈان میں ایک پٹرولیم کمپنی میں ملازمت کرنے والے پاکستانی شہری ایاز حسین جمالی کو سوڈانی باغیوں نے اغوا کر لیا ، دوہفتے قبل ہی 2 بھارتی انجینئرز کو بھی بھاری تاوان کے لئے سوڈانی باغیوں نے اغوا کر لیا تھا تاہم سوڈانی حکومت نے باغیوں کو تاوان ادا کرنے سے انکار کر دیا تھا ،ایاز حسین جمالی کے اہل خانہ کا وزرات خارجہ سے پاکستانی انجینئر کی بحفاظت بازیابی کی اپیل  ۔

 نجی ٹی وی کے مطابق بدین کے رہائشی انجینئر ایاز حسین جمالی کے رشتے داروں نے دعوی کیا ہے کہ ایاز کو جنوبی سوڈان میں باغیوں نے اغوا کرلیا ہے۔ایاز جمالی کے رشتے داروں نے میڈیا  کا  بتایا کہ ایاز کا چھوٹا بھائی بابر جمالی بھی جنوبی سوڈان میں موجود ہے اور اس نے اہل خانہ کو مطلع کیا ہے کہ ایاز جمالی کو ایک ہفتے قبل اغوا کرلیا گیا ہے۔ایاز جمالی کے اہل خانہ نے میڈیا کے توسط سے وزارت خارجہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے کو جنوبی سوڈان میں موجود پاکستانی سفیر کے ساتھ اٹھائیں اور اس کی بازیابی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔اطلاعات کے مطابق اغوا ہونے والا پاکستانی انجینئر ڈار پٹرولیم آپریٹنگ کمپنی کا ملازم تھا تاہم اغوا کے واقعے کی پاکستانی حکام اور دفتر خارجہ کی جانب سے کوئی تصدیق نہیں ہوسکی۔واضح رہے کہ جنوبی سوڈان میں ہی دو بھارتی انجینئرز کو بھی گزشتہ ہفتے باغیوں نے اغوا کرلیا تھا اور یہ دونوں انجینئرز بھی ڈار پٹرولیم کے ملازم تھے۔اغوا کاروں نے بھارتی انجینئرز کی رہائی کے لیے 10 لاکھ ڈالرز تاوان کا مطالبہ کیا تھا تاہم جنوبی سوڈان کی حکومت نے تاوان ادا کرنے سے انکار کردیا تھا۔

مزید :

اسلام آباد -