عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کے انتخابات، پاکستانی ڈاکٹر ثانیہ نشتر مضبوط ترین امیدوار

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کے انتخابات، پاکستانی ڈاکٹر ثانیہ نشتر مضبوط ترین ...
عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کے انتخابات، پاکستانی ڈاکٹر ثانیہ نشتر مضبوط ترین امیدوار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(صباح نیوز)عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کے انتخابات میں3  دن باقی رہ گئے , پاکستانی ڈاکٹر ثانیہ نشتر سب سے مضبوط اور موزوں ترین امیدوار گردانی جا رہی ہیں.

عالمی ادارہ صحت کے عالمی سربراہ کا الیکشن 22 اور 23 مئی کو جنیوا میں ہوگا، جس میں دنیا بھر کے 194 ممالک ووٹ ڈالیں گے, ان انتخابات میں تین امیدواروں میں کانٹے دار مقابلہ ہو گا جن میں برطانوی ڈاکٹر نبارو اور ایتھوپین ڈاکٹر ٹیڈ روس بھی ڈبلیو ایچ او سربراہ کے امیدوار ہیں تاہم پاکستانی ڈاکٹر ثانیہ نشتر سب سے مضبوط اور موزوں ترین امیدوار گردانی جا رہی ہیں۔پاکستان نے ڈاکٹر ثانیہ کو عالمی ادارہ صحت کا سربراہ بنانے کی لابنگ شروع کردی ہے، اسی حوالے سے ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کئی ممالک کے ہنگامی دورے کیے اور سفارتی سطح پر بھی رابطے تیز کر دئیے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے ماہرین صحت عامہ کی اکثریت پاکستانی ڈاکٹرکی حامی بن گئی ہے۔دوسری جانب آکسفورڈ، اور ہارورڈ یونیورسٹی کے پروفیسرز نے بھی ڈاکٹر ثانیہ کی حمایت کا اعلان کیا ہے، سول سوسائٹی کی تنظیموں نے بھی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی حمایت کی یقین دھانی کرائی ہے جبکہ وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ بھی ووٹ ڈالنے جنیوا جائیں گی.

مزید :

اسلام آباد -