سردار مہتاب عباسی کی زیر صدارت اجلاس،پی آئی اے طیارے سے منشیات برآمدگی معاملے پر غور

اسلام آباد

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)مشیر ہوا بازی سردار مہتاب عباسی کی زیر صدار ت اجلاس منعقد کیا گیا جس میں پی آئی اے کے طیارے سے منشیات بر آمد گی کے معاملے پر غور کیا گیا۔

کلبھوشن کیس میں پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیناچا ہیے تھا ،بھارتی جاسوس سے متعلق عالمی عدالت کا حتمی فیصلہ نہیں آیا:یوسف رضا گیلانی

تفصیلات کے مطابق سردار مہتاب عباسی کا اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ طیارے سے منشیات برآمدگی معاملے کی تحقیقات ہوں گی اورملوث افراد سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی جبکہ ماضی میں ایسے واقعات پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہاکہ تمام ایئر پورٹس پر انسداد منشیات کیلئے سنٹرل کمیٹی قائم کی گئی ہے اور کمیٹی کاسربراہ ڈی جی سول ایوی ایشن کو مقرر کیا گیا ہے جبکہ کمیٹی میں اے این ایف،کسٹم، اے ایس ایف اور پی آئی اے کے حکام شامل ہوں گے۔