رمضان المبارک کے دوران سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا شیڈول جاری

اسلام آباد

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) رمضان المبارک کے دوران سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے ۔

وفاقی حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فیکیشن کے مطابق رمضان المبارک میں دفاتر صبح 8 سے دوپہر 2 بجے تک کھلیں گے جبکہ جمعۃ ا؛مبارک کے اوقات کار صبح 8 سے دوپہر 1 بجے تک ہونگے۔ نوٹیفکیشن میں ہفتہ میں 6 دن کھلے رہنے والے دفاتر کیلئے بھی شیڈول جاری کیا گیا ہے، یہ دفاتر صبح 8 سے دوپہر 1 بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ جمعۃ المبارک  کو دفاتر کے اوقات صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجے تک ہوں گے۔