نواز شریف سے حسین حقانی کی ملاقاتیں آپ کی امریکہ میں لابنگ کروں گا، سابق سفیر کی پیشکش: نجی ٹی وی کا دعویٰ
اسلام آباد (ویب ڈیسک) امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کی نواز شریف سے متعدد ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ امریکہ میں لابنگ کرنے کی پیشکش کردی۔ روزنامہ نوائے وقت کے مطابق یہ انکشاف سینئر صحافی نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حسین حقانی اس وقت برطانیہ میں مقایم ہیں جہاں انہوں نے پہلے حسین نواز سے ملاقات کی جس کے بعد نواز شریف سے پے در پے کئی ملاقاتیں ہوئیں۔ حسین حقانی نے نواز شریف سے کہا کہ آپ کو پہلے بھی وزیراعظم بنوانے میں میرا کردار تھا اب بھی آپ کی پاکستان واپسی اور بحالی کو یقینی بناﺅں گا۔ آپ امریکہ کا دورہ کریں وہاں 15 سنیٹرز سے ملاقات کراﺅں گا، پاکستان میں ادارے آپ کے خلاف ہوچکے ہیں آپ صرف امریکہ کی مدد سے واپس جاسکتے ہیں۔