کار انداز پاکستان اور بینک الفلاح کے درمیان چھوٹے درجہ کے کاروباری اداروں کی مالی مدد کا معاہدہ

کار انداز پاکستان اور بینک الفلاح کے درمیان چھوٹے درجہ کے کاروباری اداروں کی ...
کار انداز پاکستان اور بینک الفلاح کے درمیان چھوٹے درجہ کے کاروباری اداروں کی مالی مدد کا معاہدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)برطانوی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (DFID) کی ڈائریکٹر جنرل اکانومک ڈیویلپمنٹ، ریچل ٹرنر نے کار انداز پاکستان اور بینک الفلاح لمیٹڈ کے درمیان ہونے والے معاہدے کی تقریب میں شرکت کی۔ اس معاہدے کے تحت کار انداز پاکستان، سپلائی چین فائنینسنگ ایڈوائزری سروسز کے لیے بینک الفلاح کو چھ کروڑ تیس لاکھ روپوں سے زائد رقم کی فکسڈ گرانٹ فراہم کرے گا۔ اس معاونت سے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو مالی تعاون فراہم کرنے کی بینک کی صلاحیت میں اضافہ ہوجائے گا۔ یہ قرضے خصوصی طور پر تربیت یافتہ عملے کے ذریعے بہترین مالیاتی مصنوعات کا استعمال کرتے ہوئے جاری کیے جائیں گے۔
مندر جہ بالا معاہدے کے علاوہ کار انداز پاکستان نے لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز، بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی ، انجینیرنگ اینڈ مینجمنٹ ، اور انویسٹ 2 انو ویٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ تین علیحدہ علیحدہ معاہدوں پر بھی دستخط کیے ہیں۔ دو کروڑ پچاس لاکھ روپوں کی گرانٹ کے ان معاہدوں کے تحت پاکستان بھر میں اپنے ذاتی کاروبار کرنے والی خواتین کے لیے ایک پروگرام قائم کیا جائے گا۔ اس پروگرام میں اندراج شدہ خواتین کے زیر اہتمام کاروبار اور ان کی ملکیت کے کاروباری اداروں کو تربیت اور مشاورت فراہم کی جائے گی۔ ان میں سے کارکردگی کی بنیادوں پر منتخب شدہ چھ کاروباری اداروں کو وسعت کے لیے انفرادی طور پر ڈیڑھ کروڑ روپوں کی مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔
اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (DFID) کی ڈائریکٹر جنرل اکانومک ڈیویلپمنٹ ریچل ٹرنر نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو ترقی پذیر معیشت کے لئے ترقی کا ایک انجن قرار دیا۔ انہوں نے کہاکہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری ادارے، خصوصاً خواتین کے زیرِ انتظام ادارے ایک معیشت کی پائیدار ترقی کے لئے ایک ڈرائیونگ فورس ثابت ہوسکتے ہیں۔ برطانیہ کو پاکستان میں اس اہم شعبے میں سرمایہ کاری پر فخر ہے اور ہم یقین رکھتے ہیں کہ یہ سرمایہ کاری پاکستان کی معیشت کے لئے طویل المدّت منافع بخش ثابت ہوگی۔ اس موقع پر کار انداز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر علی سرفراز نے کہاکہ کار انداز چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو درپیش دشواریوں کے سدِّ باب کے لیے پرعزم ہے۔ بینک الفلاح لمیٹڈ میں ریٹیل بینکنگ کے سربراہ خرم حسین نے ڈی ایف آئی ڈی کی جانب سے تعاون کو تسلیم کرتے ہوئے کہاکہیہ شراکت نہ صرف ہمارے لیے بحیثیت بینک، بلکہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی پوری صنعت کے لیے اہمیت کی حامل ہے۔ بینک الفلاح کو پاکستان کا 'بیسٹ بینک' اور 'بیسٹ کسٹمر فرینچائز' قرار دیا جاچکا ہے۔ آج کیے جانے والے معاہدے ہمارے گاہکوں اور اس پورے شعبے کی ترقی کے بارے میں ہمارے عزم کا اظہار ہے۔

مزید :

اسلام آباد -