پاناما فیصلے کی ابتدا گاڈ فادرسے کی ،اگلافیصلہ چارلی ولسن سے شروع ہونا چاہیے:عاصمہ جہانگیر

اسلام آباد

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ماہر قانون عاصمہ جہانگیر کا کہنا ہے کہ پاناما فیصلے کی ابتدا گاڈ فادر سے کی گئی ،اس کیس کا اگلافیصلہ چارلی ولسن سے شروع ہونا چاہیے۔

جے آئی ٹی کی شرمناک تاریخ عوام کے سامنے ،اس میں کام کرنے والا ہر شخص وزیر اعظم کے ما تحت ہے:طاہر القادری

نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاناما کیس کے فیصلے میں اکثریتی ججوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف اپنی بے گناہی ثابت نہیں کرسکے،مزید تحقیقات ہونی چاہیئں ۔ عدالتی فیصلے کی روشنی میں ٹی او آربنائے جائیں گے،جے آئی ٹی کے ٹی اوآرحکومت نہیں بنائے گی۔