تحریک انصاف کاجمعے کو"یوم نجات"اور"یوم تشکر"منانے کا فیصلہ،عمران خان کی کارکنوں کونماز جمعہ کے بعد نوافل کی ادائیگی کی ہدایت

اسلام آباد

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف نے جمعے کو"یوم نجات"اور"یوم تشکر" منانے کا فیصلہ کرلیا،پارٹی سربراہ عمران خان نے ملک بھر میں اپنے کارکنوں کونماز جمعہ کے بعد نوافل کی ادائیگی کی ہدایت کردی۔

پاناما کیس کی سماعتوں کے دوران پیش آنے والے وہ لمحات جو ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے

تفصیلات کے مطابق ترجمان پاکستان تحریک انصاف نعیم الحق کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر اظہار تشکرکے لیے صدقہ و خیرات کی جائے گی جبکہ غریبوں میں کھانا بھی تقسیم کیا جائے گا۔ پوری قوم پی ٹی آئی کے ساتھ مل کر دعا کے ہاتھ بلند کرے۔