سیاسی صورتحال، وفاقی وزیر دفاع اور خزانہ نے تسبیح پکڑ لی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر دفاع اور وزیر خزانہ نے پینٹ کوٹ اور ٹائی اتار کر شلوار قمیض پہن لی اور ہاتھوں میں تسبیح پکڑلی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی خواجہ آصف ،جو لوڈشیڈنگ ختم نہ کرسکنے پر قوم سے معافی بھی طلب کرچکے ہیں، انہماک سے تسبیح و تہلیل میں مصروف رہے۔ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحٰق ڈار بھی تسبیح میں مصروف تھے کہ پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر ان کے پاس آئے اور کہا کہ ڈار صاحب آئیں خورشید شاہ کے چیمبر میں چلتے ہیں اور بحران کا کوئی مل جل کر حل تلاش کرتے ہیں۔