قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی ، اراکین اسمبلی و وزیراعظم ایوان سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے

قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی ، اراکین اسمبلی و وزیراعظم ایوان سے نکلنے میں ...
قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی ، اراکین اسمبلی و وزیراعظم ایوان سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی تحریک کے کارکنان کے گھیراﺅ کے باوجود وزیراعظم سمیت تمام اراکین اسمبلی ایوان سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں داخلے کے لیے تین راستے ہیں جن میں سے کیبنٹ ڈویژن اور مرکزی دروازے پر پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان کی بڑی تعداد موجودتھی تاہم ایوان صدر کی طرف نکلنے والے راستے پر کارکنان کا پہنچنا مشکل ہوگیاجہاں سے وزیراعظم نواز شریف نکل کر وزیراعظم ہاﺅس پہنچ گئے ۔وزیراعظم کے ایوان سے چلے جانے کے بعد قومی اسمبلی کااجلاس جمعرات کی صبح 11بجے تک ملتوی کردیاگیااور دیگراراکین اسمبلی بھی ایوان سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے جبکہ ”انقلابی “اسمبلی کے دونوں دروازوں پر پڑاﺅڈالے رہے تاہم ایک ادھیڑعمرشخص پارلیمنٹ کے مرکزی دروازے سے باہر نکلا جسے عوامی تحریک کے کارکنان نے دبوچ لیا اور ایک طرف لے گیا۔ اس پکڑدھکڑکے دوران مذکورہ شخص کے منہ پر ہاتھ رکھ دیاگیااوراُسے بولنے بھی نہیں دیاجارہاتھاتاہم اُس مغوی شخص کی شناخت نہیں ہوسکی ۔ آخری اطلاعات کے مطابق پاک فوج اور رینجرز کے مزید تازہ دم دستے پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر پہنچ گئے جنہوں نے پوزیشن سنبھال لی اور دونوں راستوں کو تالے لگاکر سیل کردیاگیا۔

 واضح رہے کہ اس سے قبل ڈاکٹر طاہرالقادری نے قومی اسمبلی کے گھیراﺅ کااعلان کیا اور موقف اپنایاکہ اپنے ”شکار“ اکٹھے کرنے کے لیے تمام لوگوں کو ایوان میں جانے دیالیکن اب کوئی باہر یااندرنہ جانے پائے گا۔اعلان کی تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں ۔