وزیر اعظم نواز شریف کسی صورت مستعفی نہیں ہوں گے : خواجہ آصف
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر دفاع دو ٹوک انداز میں کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کسی صورت مستعفی نہیں ہوں گے ۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ غیر آئینی طریقے سے وزیر اعظم کو نہیں ہٹایا جاسکتا ہے ، دھرنوں کی روایت چل نکلی تو ہر کوئی بندے لاکر حکومت بنائیگا ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم تحمل اور برداشت کی روایات کو جنم دے رہے ہیں ،نہیں چاہتے ہیں کہ تاریخ میں ہمیں برے الفاظ سے یاد رکھا جائے ۔