وزارت پانی وبجلی کےد عوے جھوٹ کا پلندہ، ناکامی پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے:سلیم مانڈوی والا

وزارت پانی وبجلی کےد عوے جھوٹ کا پلندہ، ناکامی پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ...
وزارت پانی وبجلی کےد عوے جھوٹ کا پلندہ، ناکامی پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے:سلیم مانڈوی والا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلا م آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلزپارٹی کے رہنما سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ وزارت پانی وبجلی کے تمام دعوے جھوٹ کا پلندہ ہیں، جھوٹوں کی آڑ لے کر وزارت پانی و بجلی اپنی ناکامیوں پرپردہ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے ۔

صحافت اور حب الوطنی کے تقاضے

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ نیپرا کی رپورٹ میں وزارت پانی وبجلی کے دعوے کا پول کھل گیا ہے، وزارت پانی وبجلی کے حکام کاسہ لیسی میں مصروف ہیں اور اگر بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کا خسار ہ دیکھنا ہے تونیپرا کی رپورٹ پڑھی جائے۔ 2013 کے بعد ٹرانسمیشن لاسز میں اضافہ ہوا ہے جبکہ گزشتہ 4سا ل سے بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں وا جبات کی وصولی بڑھانے میں ناکام رہی ہیں۔ انہوں نے دعو ی کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کا خسارہ 40ارب سے زائد ہے جبکہ موجودہ دور میں 7کمپنیاں خسارے کا شکار ہوچکی ہیں۔ پیپلزپارٹی دورمیں آئیسکو، میپکو اورفیسکو اربوں کا منافع دے رہی تھیں لیکن منافع بخش بجلی کی تقسیم کارکمپنیاں موجودہ حکومت میں خسار ے میں ہیں۔

مزید :

اسلام آباد -